the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) علیٰحدہ واقعات میں 2 کاریں شعلہ پوش ہوگئیں‘ کار میں سوار مسافرکرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک کار پنجہ گٹہ فلائی اوور برج پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد اچانک کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کار جل کر خاکستر ہوگئی۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ نارسنگی آؤٹر رنگ روڈ کے پاس پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کار لنگم پلی سے ایر پورٹ کی سمت جارہی تھی کہ آؤٹر رنگ روڈ بریج پر اچانک کار میں آگ لگ گئی۔ کار میں سوار افراد نے کار کو روک دی اور فوری کار سے اتر گئے جس کے بعد کار مکمل طور پر جل گئی۔ دونوں واقعات میں فائر انجنوں کو طلب کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔ ان حادثات میں کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

معطل پولیس ملازمین گرفتار
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) سنجیوا ریڈی نگر پولیس نے ایک تاجر کو ڈرا دھمکا کر اس کے پاس سے 5 ہزار روپئے وصول کرنے والے 3 معطل شدہ پولیس کانسٹبلس کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹبلس 30 سالہ نارائن سوامی‘ 31 سالہ بلیشور راؤ اور 21 سالہ روی کمار اور وشنو کو کچھ عرصہ قبل معطل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان چاروں نے مل کر معصوم لوگوں کو ڈرا دھمکا کر لوٹنا شروع کیا۔ پولیس نے انہیں موتی نگر علاقہ میں ہارڈ ویر کے ایک تاجر سے ڈرا دھمکا کر 5 ہزار روپئے وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 ہزار روپئے نقد رقم‘ سیل فونس اور ایک کار ضبط کرلی گئی۔ تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کا ساتھی وشنو مفرور ہے۔

سنتوش نگر کے اے ٹی ایم میں سرقہ کی کوشش
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) سنتوش نگر علاقہ کے ایک اے ٹی ایم سنٹر میں سرقہ کی ناکام کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق سنتوش نگر علاقہ کے ہیرٹیج کے اوپر واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم سنٹر کا سکیوریٹی گارڈ آج صبح کی اولین ساعتوں میں کہیں گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم سارق یا سارقین نے وہاں پہنچ کر اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز



کردیا۔

لڑکا بلندی سے گر کر ہلاک
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) کھیل کے دوران کم عمر لڑکا بلندی سے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق بوریا گلی‘ منگل ہاٹ کے رہنے والے چندر کا لڑکا 3 سالہ سائی آج صبح کھیلتے کھیلتے اپنے مکان کی دوسری منزل سے حادثاتی طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

موم بتی جلانے کے دوران خاتون جھلس کر فوت
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) موم بتی جلانے کے دوران ایک خاتون جھلس کر فوت ہوگئی۔ میاں پور پولیس کے مطابق 30 سالہ سریتا ساکن دپتی سری نگر کالونی کے مکان میں ہفتہ کی رات برقی سربراہی منقطع ہوگئی تھی۔ خاتون موم بتی جلارہی تھی کہ حادثاتی طور پر اسے آگ لگ گئی۔ خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

علیٰحدہ سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک‘ 2 زخمی
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) مختلف سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ بلارم پولیس کے مطابق کل رات تیز رفتار لاری اور آٹو متصادم ہوگئے جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور 22 سالہ دیویندر برسر موقع ہلاک جبکہ دیگر 2 مسافرین رام چندراور ملیش زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ بلارم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص گھانسی میاں گوڑہ کے قریب دو روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ ایک اور حادثہ کاچی گوڑہ چوراہے کے قریب کل رات پیش آیا جہاں 60 سالہ گھریلو ملازمہ اندرماں ساکن موسیٰ نگر موٹر سیکل کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔ پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں راملو نامی 60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

خود ساختہ بل کلکٹر گرفتار
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (اعتماد نیوز) ملک پیٹ پولیس نے خود ساختہ بل کلکٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرن ساکن حیات نگر متوطن نلگنڈہ کچھ عرصہ سے خود کو محکمہ واٹر ورکس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے مکانات پر جاکر بل کی رقم وصول کررہا تھا۔ اسی طرح وہ کل ایک مکان پر پہنچا۔ مکینوں نے شبہ کی بنیاد پر اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.